ڈی سی افس سوات سے باسانی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں

By admin News

ڈی سی افس سوات سے باسانی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں اس موقع پر 
ار ٹی اے عارف وزیر اور ایم وی ای محمد اکرام خان نے کہاہے کہ سوات میں عوام الناس کی بااسانی کیلئےڈرائیونگ لائسنس کا حصول اسان اور شفاف بنایا گیا ہے جہاں ان کے تمام مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے ٹیمیں تعینات کئے گئے ہیں جو عوام کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں اور لائسنس کے حصول میں درپیش مسائل کے حل کیلئے انکی معاونت کرتے ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز موٹرکار ٹسٹ کے بعد مشترکہ طور پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پہلے لائسنس کے حصول میں عوام الناس کو مشکلات کا سامنا ضرور تھا لیکن اب اللہ کے فضل سے ان مشکلات کے ازالے کیلئے کام کیا جارہاہے اور تمام اداروں کے افسران اور اہلکار انتہائی پیشہ ورانہ اور مخلصانہ طور پر عوام الناس کی رہنمائی اور معاونت کیلئے موجود ہوتے ہیں اسکے علاوہ اے ڈی سی سوات غلام سعید ایم وی ای محمداکرام خان اور ار ٹی اے عارف وزیر کی نگرانی میں شفاف اور اسان طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا کام جاری ہے جس میں کسی بھی شکایت کی صورت میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے